تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

’عشق وشق‘ کا سیکوئل،شاہد اور پریانکا ایک ساتھ پھر سلور اسکرین پر

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی ووڈ میں کامیاب فلموں کا سیکوئل بنانے اور کامیاب جوڑیوں کو دوبارہ اسکرین پر ساتھ لانے کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے اور اس کی تازہ مثال فلم کمینے کی کامیاب جوڑی شاہد اور پریانکاکی ہے جو 2003کی فلم عشق وشق کے سیکوئل میں دوبارہ ساتھ نظر آئیں گے۔ہدایتکار کین گھوش کی فلم عشق وشق جسے رمیش تورانی نے پروڈیوس کیا تھا بالی ووڈ میں شاہد کپور کی پہلی فلم تھی اورکامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی جس میں شاہد کے مدِ مقابل امریتا راؤ نے کام کیا تھا۔عشق وشق کے پروڈیوسر رمیش تورانی ہمیشہ سے اس فلم کا سیکوئل بنانے میں بیحد دلچسپی رکھتے تھے اور اب اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وہ سرمایہ کاروں کی تلاش میں مصروف ہیں ۔پریانکا اور شاہد کی کامیاب جوڑی کے ساتھ بنائے جانے والے اس سیکوئل کو ممکنہ طور پر ہدایتکار انوبھو سنہا کی اہلیہ رتنا کی زیرِ ہدایت فلمایا جائیگا جو پہلے کئی میوزک وڈیوز کی ہدایتکاری بھی دے چکی ہیں۔فلم کے سیکوئل کے سلسلے میں پروڈیوسر رمیش تورانی آجکل شاہد اور پریانکا سے بات چیت میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ عشق وشق کا سیکوئل پہلی عشق وشق فلم اور کمینے سے مختلف ہوگا اور ایک نئی کہانی اور رومانس کی عکاسی کرے گا ۔واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ ممکنہ طور پرفلم ریس کے سیکوئل ریس2سے قبل شروع کردی جائیگی جس میں پریانکا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.