تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بلدیاتی الیکشن پر پنجاب اور وفاقی حکومت سے وضاحت طلب

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے بارے میں وفاقی اورپنجاب حکومت کی طرف سے واضح موقف پیش نہ کرنے پر سخت ناراضگی کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومتیں بچوں کاکھیل بند کریں اور27اگست تک اپنا واضح موقف عدالت میں پیش کریں۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بلدیاتی اداروں کی تحلیل اورایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔عدالت کوبتایاگیاکہ بلدیاتی اداروں کی تحلیل کے بعد قانون کے تحت 180دن کے اندر الیکشن کراناضروری ہیں لیکن پنجاب حکومت الیکشن نہیں کرارہی ۔وفاقی حکومت کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایاکہ بلدیاتی الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اورپنجاب حکومت کافرض ہے کہ وہ الیکشن کے لئے کمیشن سے رجوع کرے تاہم پنجاب حکومت کے وکیل نے اس کے برعکس موقف اختیار کیا جس پر جسٹس عظمت سعید نے دونوں حکومتوں کوآئندہ سماعت پرالیکشن کے حوالے سے واضح موقف پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.