5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مسٹر پرفیکٹ نہیں ہوں، عامر خان
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . بالی ووڈ میں Mr. Perfectionistکے نام سے مشہور عامر خا ن نے یہ خطا ب لینے سے انکار کر دیا ہے ۔ ان کا کہناہے کہ اداکاری کے میدا ن میں وہ خو د کو بالکل بھی Mr. Perfectionistنہیں مانتے ۔انہوں نے خو د کو Perfectionis تسلیم کر نے سے انکار کر تے ہو ئے کہا کہ کو ئی بھی شخص مکمل نہیں ہوتا اور وہ صر ف اپنا کام پوری طرح لطف و اندو ز ہو کر کر تے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ وہ تربیت یافتہ اداکار نہیں ہیں اور انہیں نہیں معلو م کہ ادکار ی کر نے کا کیاطر یقہ ہے۔