تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

الطاف حسین کا بیان پاکستان کیخلاف عالمی سازش ہے،راجہ ذوالقرنین

جنگ نیوز -
لاہور…سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل راجہ ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طرف سے ملک میں مارشل لا کی دعوت پاکستان کے خلاف نئی عالمی سازش ہے،ان کے خلاف آرٹیکل6 کے تحت کارروائی کی جانی چاہئے۔لاہورمیں سپریم کورٹ بارکے نائب صدر میاں وحید اختر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے جمہوریت پسندوکلا الطاف حسین کے مارشل لا سے متعلق بیان کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.