تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

امیدوارفارم جمع کرانے سے محروم ،گورنرسے تاریخ بڑھانے کی اپیل

جنگ نیوز -
کراچی …سندھ کے میڈیکل کالجزاوریونیوسٹیز میں داخلہ کیلئے فارم جمع کرانے کے آخری روز مقررہ بینکوں میں رش ہونے کی وجہ سے متعدد امیدوارفارم جمع کرانے سے محروم رہے۔طلبا نے گورنرسندھ سے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی اپیل کی ہے۔سندھ بھر کے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے13اگست سے23اگست تک داخلہ فارم جمع کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔سندھ میں سیلاب کی صورت حال کی باعث گورنر سندھ نے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ19 ستمبر سے بڑھاکر17 اکتوبرتک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم داخلے فا رم جمع کرانے کے آج آخری روزمقررہ بینکوں میں رش ہونے کی وجہ سے طلبہ وطالبات کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا،جبکہ متعدد طلبہ داخلہ فارم جمع کرانے سے محروم رہ گئے۔ میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیزمیں داخلے کے خواہشمند امیدواروں نے جیونیوزکوبتایا کہ انہیں انٹرمیڈیٹ کی مارکس شیٹ دو تین روز قبل موصول ہوئی جس کی وجہ سے وہ آخری روز داخلہ فارم جمع کرانے آئے ہیں۔طلبہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ بڑھادی ہے توداخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بھی توسیع کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.