5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
جنگ نیوز -
راولپنڈی…سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہداد کوٹ ، گڑھی خیرو، ٹھٹھہ ، کوٹری ، دادو اور سہون ٹنڈو محمد خان سے17 ہزار سے زائد افراد کوبچالیاگیاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بٹ کنڈیاور چلاس میں میں30 ٹن خشک راشن تقسیم کیاگیاجبکہ کالام کے لئے30 ٹن راشن بجھوا دیا گیا ہے ۔ ڈیرہ مراد جمالی کے لیے35 ٹرکوں پرمشتمل امدادی سامان بجھوا دیا گیا جن میں50 ٹن راشن ، پانی کی بوتلیں ،5 ٹن کھجوریں ،1200 ٹینٹ اور اوزار شامل ہیں۔ سبی ، ڈیرہ مراد جمالی اور جیکب آباد میں15 ہزار پھنسے ہوئے افراد کو تیار کھانا مہیا کیا جا رہا ہے اور لوگوں کو نکالنے کے لیے20ہیلی کاپٹر مصروف ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی اور خیر پور میں ترک فیلڈ اسپتال قائم کئے جا رہے ہیں ،رحیم یار خان میں امدادی کیمپ میں500 افراد میں تیار کھانا اور29 ٹن امدادی اشیا تقسیم کی گئی ہیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی طرف سے دیاجانے والا150 ٹن کی امدادی اشیا کا عطیہ وادی نیلم اورخیبر پختون خواہ بھجوادیاگیاہے۔