تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پشتو اور اردو فلموں کے نامور اداکار اقبال بخاری وفات پاگئے

جنگ نیوز -
پشاور . . . پشتو اور اردو فلموں کے نامور اداکار اقبال بخاری پشاور میں وفات پاگئے۔اقبال بخاری منگل کی رات پشاور میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔ اقبال بخاری کی عمر پچاس برس تھی۔ اور انہوں نے متعدد اردو اور پشتو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ اقبال بخاری نے مزاحیہ اداکار رنگیلہ اور منور ظریف کے ساتھ بھی کئی فلموں میں کام کیا تھا۔ پی ٹی و ی پشاور سنٹر کے مشہور اردو سیریل جھوٹ کی عادت نہیں مجھے میں اقبال بخاری نے ایک شاعر کا کردار ادا کیا تھا۔ جس کو عوام میں بہت پزیرائی ملی تھی۔ اقبال بخاری گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کا جنازہ آج تین بجے پشاور میں دلہ زاک روڈ سے اٹھایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.