تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ٹھٹہ کے سورجانی بند کے کچے پشتے پر کٹاوٴ شروع

جنگ نیوز -
ٹھٹہ . . . سندھ کے مختلف علاقوں میں بندوں پر دریائے سندھ کے سیلابی ریلوں کے باعث کٹاؤ شروع ہوگیاہے جن کی مرمت کاکام جاری ہے۔دوسری جانب جیکب آباد شہر کا گزشتہ گیارہ دنوں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث شہر میں اشیائے خوردونوش کی شدیدقلت پیدا ہوگئی ہے۔ضلع ٹھٹھہ میں سورجانی بند کے ساڑھے چارکلومیٹرطویل کچے پشتے پرکٹاؤ شروع ہوگیا۔مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ریت کی بوریاں ڈال کر کٹاؤروکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈی سی او منطور علی شیخ نے 25 اگست سے کھلنے والے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظرمزیدایک ہفتے کا اضافہ کردیاہے۔جی او سی پنوں عاقل میجر جنرل نصراللہ ڈوگرنے لاڑکانہ میں عاقل آگانی لوپ بند کا معائنہ کیااورفوجی جوانوں کے کام کوسراہا۔اس موقع پر جی او سی نے اسپیکر سندھ اسمبلی نثارکھوڑو اورصوبائی وزیرایاز سومرو کے ساتھ سیلاب کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔۔اس موقع پر جی او سی نے اسپیکر سندھ اسمبلی نثارکھوڑو اور صوبائی وزیر ایاز سومرو سے عاقل لوپ بند اور سیلاب سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق عاقل لوپ بند پرکٹاؤ کوروکنے کے لئے ڈالے جانے والے پتھرختم ہوگئے ہیں جس کے بعدمرمت کا کام معطل ہوگیاہے۔چاروں طرف سے سیلاب میں گھرے ہونے کے باعث جیکب آباد کاپچھلے گیارہ روز سے ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔شہرمیں اشیائے خوردونوش اور پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت ہے۔ضلع دادو میں مین ناراویلی ڈرین اور ایف پی بند کے حساس مقامات کی مرمت کا کام جاری ہے۔۔۔دادومیں قائم ریلیف کیمپس میں صاف پانی فراہم نہیں کیاجارہاجس کے باعث عورتیں اور بچے مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔نواب شاہ میں دریائے سندھ کے تمام حفاظتی پشتوں پر بدستورسیلابی ریلے کا شدید دباؤ ہے۔محکمہ آب پاشی حکام کے مطابق مڈمنگلی بند پر سیلابی پانی کے دباؤ سے حفاظتی پشتے میں کٹاؤ کے پیش نظر تعلقہ عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.