تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

چلی:زیرزمین پھنسے کان کنوں کو پہلی مرتبہ خوراک اور دواوں کی فراہمی

جنگ نیوز -
سانتیاگو . . . چلی میں اٹھارہ روز سے زیرزمین پھنسے تینتیس کان کنوں کو پہلی مرتبہ خوراک اور دوائیں فراہم کی گئیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کان کنوں کو باہر نکالنے میں تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں ۔ کوپیاپو شہر کے قریب 5 اگست کو سونے اور تانبے کی کان میں 33 کان کن اس وقت 2 ہزار 300 فٹ کی گہرائی میں پھنس گئے جب اوپر سے بڑا پتھر گرنے کے سبب باہر نکلنے کا راستہ بند ہوگیا تھا۔ایک روز پہلے تک کسی کان کن کے زندہ بچنے کی امید نہ تھی ۔لیکن گذشتہ روز امدادی کارکنوں نے کان کے اندر معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک پتلی ٹیوب کے ساتھ لگا ہوا کیمرا بھیجا تو پتہ چلا کہ تمام 33 لوگ خیریت سے ہیں ۔کان کنوں کے زندہ ہونے کی اطلاع کے بعد انہیں پہلی مرتبہ ٹیوب کے ذریعے گلوکوز کا محلول اور ضروری دوائیں بھیجی گئیں ۔ چلی کے صدر سبزٹیان پینیرا کا کہنا ہے کہ کان کنوں کو باہر نکالنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں ۔ کان کن ایک انٹرکام کے ذریعے امدادی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ اُن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پانی تو ہے لیکن انہیں خوراککی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.