5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی اسٹاک ایکس چینج،الغازی ٹریکٹر کا منافع دینے کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی . . . الغازی ٹریکٹر نے اپنے شیئر ہولڈرز کو سات روپے50 پیسے فی حصص کے حساب سے نقد عبوری منافع دینے کا اعلان کردیا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری الغازی ٹریکٹر کے مالیاتی نتائج کے مطابق کمپنی کو جنوری سے جون2010 کے دوران9 کروڑ97 لاکھ روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ فی حصص آمدنی23 روپے24 پیسے رہی، کمپنی کو گذشتہ سال اسی عرصے میں8 کروڑ78 لاکھ روپے کا خالص منافع ہوا تھا اور فی شیئر آمدنی20 روپے46 پیسے رہی۔الغازی ٹریکٹر نے اپنے شیئر ہولڈرز کو سات روپے50 پیسے فی حصص کے حساب سے نقد عبوری منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔