5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . محکمہ مو سمیات کے مطابق آج مالا کنڈ مردان ہزارہ ڈویزن اور راولپنڈی، گوجرانوالہ، اور بہاولپور اور کشمیر ڈویزن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی آبرآلود خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی گجرانوالہ اور بہاولپور ڈویزن اور ہزارہ ڈویژن اور کشمیر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی سندھ میں جزوی یا مکمل ابر آلود رہے گاجبکہ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔