5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی شیرپاوٴ کے صدر جاں بحق
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ کے علاقے سوراب بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی شیرپاوٴ کے صوبائی صدر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر غلام مصطفی کو سوراب بازار میں نشانہ بنایا گیاجہاں وہ جاں بحق ہو گئے۔