5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
موصلی اور لہسن سمیت دیگر جڑی بوٹیاں ذیابطیس میں نہایت مفید
جنگ نیوز -
لندن . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیسسٹر کے سائنسی محقیقین نے ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف کیا ہے کہ موصلی سفید،لہسن اور کاسنی بیخ سمیت کئی جڑی بوٹیاں ذیابطیس اور موٹاپے سے لڑنے میں بیحد مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق ایسی غذائیں جن میں فائبر زیادہ ہوتا ہے ناصرف بھوک کی اشتہا میں کمی لاتی ہیں بلکہ جسم کی صلاحیتوں مین اضافہ کرتی ہیں جس کے تحت وہ خون میں شوگر کی سطح پر قابو رکھتا ہے۔لہٰذا لہسن،کاسنی بیخ،موصلی سفید اور دیگر کئی ہری جڑی بوٹیاں ایسے تیز کاربوہائیڈریٹس مانے جاتے ہیں جو جسم میںGutہارمونزتیزی سے پھیلاتے ہوئے بھوک کو قابو میں رکھتے ہیں۔یہ ہری جڑی بوٹیاں جسم کے خلیوں میں گلوکوز بھیجنے والے ہارمون انسولین کی حساسیت میں بھی بڑھاؤ پیدا کرتی ہیں تاکہ وہ جسم میں گلوکوز کی سطح کو ایک حد تک متعین رکھ سکے۔