تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ٹینس اسٹاراعصام الحق کی نمائشی میچ کی پیشکش

جنگ نیوز -
کراچی . . . پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے متاثرین سیلاب کیلئے امریکا میں نمائشی میچز منعقد کرنے کیلئے اے ٹی پی کو خط لکھ دیا ہے ۔اعصام الحق نے امریکا سے جیو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے اے ٹی پی کے چیف ایگزیکٹو کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہیٹی کے متاثرین کی طرح پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے بھی رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کے درمیان نمائشی میچ یو ایس اوپن سے قبل منعقد کرایا جائے ، اعصام کا کہنا ہے کہ اے ٹی پی سے ان کو مثبت جواب ملا ہے اور امید ہے کہ دونوں کھلاڑی بھی گرینڈ سلیم سے قبل سیلاب متاثرین کیلئے نمائشی میچ کھیلنے کیلئے تیار ہوجائیں گے ۔ اعصام الحق نے بتایا کہ یوایس اوپن کے بعد وہ بھارتی پارٹر روہن بوپانا کے ساتھ بھی ایک نمائشی میچ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.