5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
فاٹا میں سیلا ب سے 86ہلاکتیں ،2.78ارب روپے کا نقصان ہوا
جنگ نیوز -
پشاور . . . قبائلی علاقہ جات(فاٹا) میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے86 افراد ہلاک اور77 زخمی ہوئے جبکہ دوارب78 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح قبائلی علاقہ جات کو بھی حالیہ سیلاب اور بارشوں سے جانی ومالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق فاٹا کی سات ایجنسیوں اور چھ ایف آرز کے علاقوں میں86 افراد ہلاک اور77زخمی ہوئے۔ جبکہ4 ہزار614 گھروں کو نقصان پہنچا۔ جن میں637 مکمل تباہ ہوئے۔ ایف ڈی ایم اے کے مطابق7724 ایکڑ زرعی اراضی پر کھڑی فصلیں،980 حفاظتی بند،155 رابطہ پل،2030 سڑکیں،تین اسپتال،27 تعلیمی ادارے،64 آبپاشی اور103 آب رسانی کی اسکیمیں تباہ ہوئیں۔ ا یف ڈی ایم اے نے مجموعی طور پر دوارب اٹھتر کروڑ روپے سے زیادہ نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔