تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

جرمنی،پاکستانی فنکارکل ثقافتی میلے ’روہر ٹینالے‘ کا افتتاح کریں گے

جنگ نیوز -
بوخم . . . رضا چوہدری . . . پاکستانی فنکار کل ستائیس اگست بروز جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے جرمنی کے شہر بوخم میں صوفیانہ کلام سے دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی میلے کا افتتاح کریں گے، جرمنی کے علاقہ روہر میں دنیاکا سب سے بڑا ثقافتی میلہ" روہر ٹرینالے"منعقد ہوتا ہے جو تین سال تک جاری رہتا ہے،2010میں اسلامی ثقافت اس میلے کا فوکس ہے۔ اس میلے میں کئی ایک میوزک شوز، نمائشیں ، ڈرامے اور تھیٹر پیش کئے جاتے ہیں۔ اس سال اس کے افتتاح کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہوا ہے اور پاکستانی فنکار "سینٹس اینڈ سنگرز "کے عنوان سے ہونے والے میوزک شو سے’ سینچری آف سانگ سیریز‘ کا افتتاح کریں گے۔ جرمن عوام یوٹیوب پر سائیں ظہور ، رضوان و معظم علی خان قوال اور پپو سائیں کے فن کا مظاہرہ دیکھ کر کافی متاثر ہوئے ہیں۔جرمن عوام نے بڑی تعداد میں ٹکٹ خرید کر پاکستانی فنکاروں کو پذیرائی دی ہے۔ شو کا یال" یاھر ہنڈرٹ ہالے "ایک تاریخی اور بڑا منفرد ہال ہے۔ یہ ابتدائی صنعتی دور کی فیکٹریوں کے کھنڈرات میں بنایا گیا ہے۔ اس میں دوہزار لوگوں کی گنجائش ہے۔ اس شو کا اہتمام روہر ٹرینالے نے پاکستان جرمن کونسل فار کلچر اینڈ ڈیموکریسی کے تعاون سے کیا ہے۔ یورپ بھر سے بڑی تعداد میں پاکستانی بھی شو دیکھنے کے لیے آئیں گے۔ شو کے بعد شائقین سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اپیل بھی کی جائے گی۔امید ہے جرمن عوام بھر پور طریقے سے مصیبت میں گھرے پاکستانی عوام کی مدد کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.