5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
چین، کم عمر بچوں کے درمیان تیراکی کے مقابلے کا انعقاد
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . بڑوں کے درمیان تو تیراکی کے کئی مقابلے ہوتے رہتے ہیں تاہم چین میں چند ماہ سے لے کر 3 سال تک کے ننھے منے بچوں کے درمیان بھی سوئمنگ کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں۔ حال ہی میں چین کے صوبے Zheijang میں ایک بار پھر چھوٹے بچوں کے درمیان تیراکی کا سالانہ مقابلہ منعقد کیاگیا جس میں 200 بچے شریک ہوئے۔