تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

القاعدہ کا یمن گروپ امریکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا، رپورٹ

جنگ نیوز -
لندن…برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجود القاعدہ کے مقابلے میں القاعدہ کا’یمن گروپ‘امریکی سلامتی کے لیے انتہائی سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے مبصرین کا کہنا ہے کہ القاعدہ ’یمن گروپ‘کے خطرے کی اہمیت اسامہ بن لادن کا ٹھکانہ معلوم کرنے سے بھی زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں القاعدہ کو ڈرون حملوں میں زبردست نقصان اٹھانا پڑاہے۔یمن میں 2000 میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس کول کو نشانہ بنا کر 17 امریکی سیلرز کو ہلاک کرنے کے واقعے کے بعد ایک مرتبہ پھر القاعدہ یہاں منظم ہو رہی ہے اور اس گروپ میں یمن نژاد امریکی باشندے امام انور ال اولاکی مرکزی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.