5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی : لیاقت آباد میں واقع سپر مارکیٹ میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
کراچی : لیاقت آباد میں واقع سپر مارکیٹ میں آتشزدگی
کراچی…کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں4 دکانوں میں موجود سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں واقع سپرمارکیٹ کی دکانوں میں الیکٹرک شاٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں 4 دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا،فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا،دکانوں میں دھواں بھر جانے کے باعث 3 افراد بہیوش بھی ہوگئے۔