تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ ،ایک شخص ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ ،ایک شخص ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں واقع فقیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا،مقتول کی شناخت 28 سالہ عمران ولد افتخار کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ فائرنگ کی ذد میں آتے ہوئے20 سالہ عامر زخمی بھی ہوگیا،ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.