5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:مومن آباد اور گلزار ہجری میں فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی:مومن آباد اور گلزار ہجری میں فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد زخمی
کراچی…کراچی کے علاقے مومن آباد اور گلزار ہجری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مومن آباد کے علاقے میں نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی کی ذد میں آتے ہوئے 45 سالہ رات پری ذوجہ قاسم خان زخمی ہوگئی۔جبکہ گلزار ہجری کے علاقے میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں22 سالہ فیضان ولد نصیر زخمی ہوگیا۔زخمی ہونیوالے دونوں افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔