تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

طالبان کی دھمکیوں کے باوجود ریلیف آپریشن جاری رہیگا، اقوام متحدہ

جنگ نیوز -
اقوام متحدہ…اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے غیر ملکی امدادی کارکنوں پر حملوں کی دھمکی کے باوجود ریلیف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یواین ہیومینٹیرین چیف جان ہومز نے اس عزم کااظہارکیا کہ پاکستان میں ریلیف آپریشن رفتہ رفتہ آگے بڑھایا جائے گا۔طالبان کی جانب سے خطرہ سیلاب سے پہلے بھی موجودتھا اور عالمی ادارہ جانتاہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے خطرات لاحق ہیں۔ان کا کہناتھاکہ اقوام متحدہ غیرملکی امدادی کارکنوں پرحملوں کی دھمکی کے باوجود پاکستان کے لوگوں کی مدد جاری رکھے گااوراس میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔جان ہومز نے کہا کہ مناسب احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں گی ۔جس کا طریقہ کارموجودہے۔اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں مصروف عمل غیرملکی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا جاسکتاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.