5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
باپ کا بچوں کے ساتھ نئے الفاظ کا استعمال لسانی مہارت بڑھاتا ہے
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز…باپ کا بچوں کے ساتھ گفتگو میں نئے نئے الفاظ کا استعمال ان کی لسانی مہارت اور ذخیرہ الفاظ میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ اس بات کا انکشاف امریکا کی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا کے ماہرین نے کیا۔ ماہرین نے دو سالہ بچے کی باپ کے ساتھ ایک سال تک بات چیت کا تجزیہ کرتے ہوئے دیکھا کہ بچے کا باپ دوران گفتگو جتنے زیادہ نئے الفاظ استعمال کرتا گیا اتنا ہی بچے کی تین سال کی عمر کو پہنچنے تک لسانی مہارت میں بہتری آتی گئی۔ ماہرین کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ والد کو بچوں کے ساتھ بات چیت کے دوران زیادہ سے زیادہ نئے الفاظ استعمال کرنے چاہییں۔ سابقہ تحقیق میں بچوں کی لسانی مہارت پر والدین کے اثرات کے حوالے سے ایک سال کے اپنے بچے کی لسانی مہارت میں کردار کو موضوع تحقیق بنایا گیا تھا جبکہ موجودہ تحقیق باپ کے کردار کے حوالے ہے۔ ماہرین نے گیارہ چائلڈ کیئر سنٹر میں 120 بچوں کا مطالعہ کرنے اور اس کا تجزیہ کرنے کے بعد مذکورہ رپورٹ مرتب کی ہے۔ تحقیق کے دوران دو سے تین سال کی عمر کے ان بچوں سے ان کے والد نے روزانہ کافی دیر تک بات چیت کی۔