تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ڈیرہ غازی خان کا خیبر پختونخوا سے ایک بار پھر زمینی رابطہ منقطع

جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان …ڈیرہ غازی خان کا خیبر پختونخوا سے ایک بار پھر زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔مظفر گڑھ میں میڑک اور انٹر کے ضمنی امتحانات کے لئے طلبا کے پاس فیس کے پیسے بھی نہیں ہیں ۔تونسہ کے سنگڑ ندی ،وہوا اورمٹھوا ن میں گزشتہ رات طغیانی کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان کا خیبر پختونخوا سے ایک بار پھر زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔جبکہ قبائیلی علاقوں کا رابطہ اب تک بحال نہیں ہو سکا ہے ۔تونسہ میں پیٹ کے امراض میں مبتلا مریضو ں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔تونسہ میں پنجاب پولیس کی طرف سے متاثرین میں امداد تقسیم کی گئی ۔مظفر گڑھ کے قصبے شاہ جمال کا زمینی رابطہ بحال ہو جانے کے باوجود خوارک کی شدید قلت ہے ۔اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والوں کو شاہ جمال میں کھل جانے والی دکانوں سے انتہائی مہنگے داموں چیزیں مل رہی ہیں ۔علاقے میں سیلاب کی وجہ سے گیس کی سپلائی مکمل طور پر منقطع ہے اوربجلی کی بحالی کے لئے کام کیے جا رہے ہیں ۔علی پور کے نواحی علاقے سیت پور کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع ہے۔ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ میں میڑک اور انٹر کے ضمنی امتحانات کے شڈول کردیاگیا ہے لیکن طلبا کے پاس فیسو ں کے پیسے نہیں ہیں ۔طلبا کا کہنا ہے کہ ان کی فیس معاف کی جائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.