5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ٹھٹھہ، سجاول سے نقل مکانی کرنے والے کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر
جنگ نیوز -
کراچی…ٹھٹھہ، سجاول اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظر نیشنل ہائی وے کراچی کے ارد گرد محفوظ مقام کی تلاش میں آنے والے سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مال و اسباب چھوڑ کر اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام کی تلاش میں یہاں آئے ہیں۔ متاثرین نے بتایا کہ اب تک انھیں حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں پہنچیہے، وہ اپنی مدد آپ کے تحت کیمپس لگا کر بیٹھے ہیں اور کھلے آسماں کے نیچے رہنا پڑرہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورت حال سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے جو بیمار ہو رہے ہیں۔ نیشنل ہائی وے کے ارد گرد کے صنعتوں اور کاربار کرنے والے مخیر حضرات اور نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والے افراد ان متاثرین کو کھانا اور امداد فراہم کر رہے ہیں۔ ٹھٹھہ اور سجاول سے اب بھی متاثرین گاڑیوں، ٹرکوں اور دیگر سواریوں کے ذریعہ کراچی آرہے ہیں۔