5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ستلج،راوی کے بیلٹ کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے ہدایت
جنگ نیوز -
لاہور… دریائے ستلج اور دریائے راوی میں نچلے درجے کے سیلاب سے بھی کم پانی بہ رہا ہے۔کمشنر لاہور ڈویثرن نے ان دریاوں کے بیڈ اور بیلٹ میں قائم بستیوں کے مکینوں کو احتیاطً محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی پلاننگ کرنے کی وارننگ دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ساڑھے 19فٹ پانی آئے تو نچے درجے کا سیلاب ہوتا ہے۔اس وقت دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ قصور کے مقام پر18 فٹ پانی بہ رہا ہے۔ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر 30ہزار7 سو کیوسک پانی بہ رہا ہے۔ اگر دریا راوی میں 40 ہزار کیوسک پانی آئے تو نچلے درجے کا سیلاب ہوتا ہے۔فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی اور ستلج میں گذشتہ تین دن سے پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے۔تاہم کمشنر لاہور ڈویثرن خسرو پرویز خان نے دریائے راوی اور دریائے ستلج کے بیڈ اور بیلٹ میں قائم بستیوں کے مکینوں کووارننگ دی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مخفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی پلاننگ کرلیں۔