تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

متاثرین کی بحالی کیلئیجامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،ہمایوں خان

جنگ نیوز -
پشارو…صوبائی وزیر خزانہ ہمایون خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جہاں سڑکوں کیذریعے پہنچنا ممکن نہیں اب خچروں کے ذریعے اشیاء خوردو نوش پہنچائی جا رہی ہیں اسی طرح متاثرین کی بحالی کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ پشاور میں ڈی آئی جی ملک سعد میموریل اسپورٹس ٹرسٹ کے دورے کے موقع پر اظہار خیال اور میڈیا سے گفت گو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر عارضی پل تعمیر کئے جا رہے ہیں تاکہ متاثرین سے رسائی ممکن ہو سکے اسی طرح سروے کئے جا رہے ہیں جس کے بعد یہ اندازہ لگایا جا سکے گا کہ تاریخ کے بدترین سیلاب سے خیبر پختون خوا میں کتنا جانی اور مالی نقصان ہوا۔ ہمایون خان نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ دنیا کو پاکستان پر اعتماد نہیں بلکہ کئی ممالک اور بین الاقوامی امدادی ادارے متاثرین سیلاب کے لئے بھرپور جذبے کے ساتھ ہماری مدد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بھی خیبر پختون خوا کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.