تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سکھر کے متاثرین کیلئے امداد

جنگ نیوز -
سکھر…بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملک میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہو نے والوں کے لیے امدادی اشیا بھیجی ہیں جنہیں سکھر کے ریلیف کیمپوں میں تقسیم کیا گیا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے امدادی اشیا سے بھرے ہوئے تین ٹرک سکھر پہنچے ان ٹرکوں میں سیلاب متاثرین کے لیے راشن، ادویات ،بالٹیاں،برتن پینے کے پانی کی بوتلیں موجود تھیں، اورسیز پاکستانیوں کی جانب سے میجر(ر) محمد کاشف اسلام اور انکی اہلیہ نے متاثرہ خاندانوں میں تین تین ہفتوں کا راشن اور دیگر اشیا تقسیم کیں،انہوں نے ملک میں حالیہ سیلاب سے ہو نے والے نقصانات پر دلی افسوس کا اظہار کر تے ہوئے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مزید امدادی اشیا روانہ کر رہے ہیں جن میں ادویات، راشن اور دیگر ضرورت کی چیزیں شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.