5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
رقم کی قلت دور کرنے کیلئے بینکوں کو 14.65ارب روپوں کی فراہمی
جنگ نیوز -
کراچی…اسٹیٹ بینک بینکاری نظام میں رقم کی قلت دور کرنے کے لیے بینکوں سات روز کے لیے 14 ارب 65 کروڑ روپے 12.28 فی صد پر فراہم کردیئے۔اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی قلت دور کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا، بینکوں کی جانب سے مرکزی بینک کو 47 ارب 35 کروڑ روپے مالیت کے ٹریثرری بلز فروخت کے لیے پیش کیے گئے تاہم مرکزی بینک نے سات روز کے لیے 14 ارب 65 کروڑ روپے مالیت کے ٹریثرری بلز 12.28 فی صد پر خرید لیے۔منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں اور عیدالفطر کے باعث کھاتہ داروں کی جانب سے زائد رقم نکالی جارہی ہے جس کی وجہ سے بینکاری نظآم میں رقم کی قلت پیدا ہورہی ہے جو عیدالفطر کے بعد بہتر ہونے کی توقع ہے۔