5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کے ای ایس سی کی نرخوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست
جنگ نیوز -
کراچی....کے ای ایس سی نے بجلی کے نرخوں میں مجموعی طور پر 30پیسے اضافے کی اجازت کیلئے نیپرا میں درخواستیں داخل کردی ہیں جبکہ کے ای ایس سی کی درخواستوں پر اعتراضات بھی داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔زرائع کے مطابق کے ای ایس سی نے نیپرا میں داخل کی گئی ایک درخواست میں جولائی 2010کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں 11پیسے اضافے اور ایک علیحدہ درخواست میں جون2010 میں ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے فیول اور پاور پرچیز میں ردوبدل کی بنیاد پر 19 پیسے اضافے کا مطالبہ کیاہے۔نیپرا نے دونوں درخواستوں پر اعتراضات طلب کرتے ہوئے 2ستمبر کوکراچی میں عوامی سماعت کا اعلان کیاہے۔اھر کے ای ایس سی شیئر ہولڈرز ایسوسی ایشن نے کے ای ایس سی کی درخواستوں پر نیپرا میں اعتراضات جمع کرادئے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے پہلے ہی کے ای ایس سی کو حکم امتناعی کے زریعیٹیرف میں اضافے سے روکا ہوا ہے ۔جیو نیوز کو کے ای ایس سی ترجمان نے ٹیرف میں اضافے کیلئے جمع درخواستوں کی تصدیق کی۔