تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ایک پاؤں سے پیانو بجانے والا معذور لڑکا

جنگ نیوز -
شنگھا ئی....چین میں ہونے والے ٹیلنٹ شو میں ایک لڑکے نے اپنے پاؤں سے پیانو بجا کر لوگوں کو حیران کر دیا ۔ شنگھا ئی میں ایک مشہور ٹیلنٹ شو میں ہاتھوں سے معذور ایک لڑکے Liu نے اپنے پاؤں سے پیانو بجا کر سب لوگوں کی توجہ اور بھرپور داد وصول کی ۔ liu کے دونوں بازودس سال کی عمر میں ایک حادثے کی نذر ہو گئے تھے ۔ جس کے بعد و ہ اپنا ہر کام پاؤں سے کرتا ہے ، اسکا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد اس میں میوزک کا شوق پیدا ہو گیا اور وہ اپنا ذیادہ تر وقت پیانو بجانے کی پریکٹس کر تارہا ہے ۔ اس کا ارادہ ہے کہ وہ میوزک کی فیلڈ میں مزید کام کرے گا اور اپنا نام پیدا کرے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.