5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
انو کھا تھیم پارک ، مگر مچھوں کی آ نکھوں میں آ نکھیں ڈا ل کر دیکھیے
جنگ نیوز -
سڈنی …دنیا بھر میں یو ں تو انو کھے انداز کے تھیم پارکس موجو دہیں لیکن آ سٹریلیا میں ایک ایسا تھیم پارک بھی موجو د ہے جہاں دنیا کی خطر نا ک ترین مخلوق آ پ سے صر ف چند انچوں کے فا صلے پر ہو تی ہے۔یہا ں آ نے والے افراد خطر ناک مگر مچھوں کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں ۔ ایڈ ونچر کے شو قین افراد Cage of Death نامی پنجرے میں بیٹھ کر پانی میں اتر تے ہیں جہاں وہ مگر مچھوں کی آ نکھوں میں آ نکھیں ڈال کر دیکھ سکتے ہیں اور مگر مچھوں کے درمیان رہنے کے انو کھے تجر بے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔