تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

امریکاکاپاکستان میں امدادی کاموں کیلئے ہیلی کاپٹرز کی تعداد دگنی کرنیکا اعلان

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے پاکستانی سیلاب زدگان تک امداد کی رسائی یقینی بنانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کی تعداد دگنی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق پینٹاگان کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی میں سہولت کے لئے امریکا مزید ہیلی کاپٹرز پاکستان بھیجے گا۔ امریکا کی جانب سے اٹھارہ اضافی ہیلی کاپٹرز ستمبر کے وسط تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔ یہ اُن پندرہ ہیلی کاپٹرز اور تین سی ون تھرٹی کے علاوہ ہیں جو پہلے ہی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ امریکا نے پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے اب تک بیس کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ کیری لوگر بل کے تحت ساڑھے سات ارب ڈالر میں سے بھی کچھ رقم متاثرین کیلئے مختص کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.