تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سری لنکن خاتون کے جسم سے ڈاکٹروں نے 13 سوئیاں اور5 کیل نکال لئے

جنگ نیوز -
کولمبو ... ڈاکٹروں نے ایک سری لنکن خاتون کے جسم میں موجود 24 میں سے 13 سوئیاں اور5 کیل نکال لئے ۔ سری لنکا میں ڈاکٹروں نے تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل ہونے والی 49 سالہ ایل جی اریاوتی نامی خاتون کے جسم سے 13 سوئیاں اور5 کیل نکال لئے ۔خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک خلیجی ریاست کے ایک گھر میں ملازمہ کا کام کرتی تھی جہاں ان پر سزا کے طور پر سویاں اور کیل جسم میں ٹھوکے گئے ۔دارالحکومت کولمبو کے کمبوروپٹیا اسپتال کے ڈاکٹر کیرتھی سیتھرسنگی نے کہا کہ خاتون کے جسم میں موجود سویاں ایک سے دو انچ اور کیلوں کی لمبائی ایک انچ ہے جبکہ انہیں سر اور ٹانگوں سے نکالا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.