تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی : نارتھ ناظم آبادمیں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرگئی،2 بچے جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادمیں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک یو میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں مکان میں موجود دو بچے جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔ زخمی اور ہلاک ہونے والے بچوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ہلاک ہونیوالوں میں10 سالہ عروسہ اور 12 سالہ یعقوب شامل ہیں جبکہ زخمی بچی کی شناخت رومیشہ کے نام سے ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.