تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کرم ایجنسی: جاسوس طیاروں کے میزائل حملے ، پانچ شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور ... کرم ایجنسی میں جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں پانچ شدت پسند ہلاک اور ان کی دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔پولیٹیکل حکام کے مطابق لوئر کرم ایجنسی میں شہیدوڈنڈ اور ٹالوکنج میں جاسوس طیاروں سے چار میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ان حملوں میں سرکاری طور پر پانچ شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے۔ حملے کے بعد بھی لوئر کرم اور وسطی کرم کے علاقوں پر کافی دیرتک جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.