5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی: گلستان جوہر،صفورا گوٹھ اور یونیورسٹی روڈ پر3 گاڑیاں نذر آتش
جنگ نیوز -
کراچی: گلستان جوہر،صفورا گوٹھ اور یونیورسٹی روڈ پر3 گاڑیاں نذر آتش
کراچی…کراچی کے علاقے گلستان جوہر،صفورا گوٹھ اور یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے دو مسافر بس سمیت3 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔پولیس حکام کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے سفاری پارک کے قریب ایک منی بس کو نذر آتش کردیا جس کے بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی اور صورتحال کو قابو کیا۔جبکہ صفورہ چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو نذر آتش کردیا،رات گئے گلستان جوہر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مسافر بس پر کیمیکل چھڑک کر آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔رابطہ کرنے پر ایس ایس پی گلشن اقبال ٹاؤن عبداللہ شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ گاڑیاں جلنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔