5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی: اسمگل ہوکر آنیوالاایرانی پیٹرول کاٹینکرزیر تحویل،2 ملزمان کو گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی: اسمگل ہوکر آنیوالاایرانی پیٹرول کاٹینکرزیر تحویل،2 ملزمان کو گرفتار
کراچی…کراچی میں سپرہائی وے پر کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل ہوکر آنے والا40لاکھ سے زائد مالیت کا ایرانی پیٹرول کے ٹینکر کو تحویل میں لے کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس زاھد کھوکھر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سپرہائی وے پر نادرن بائی پاس کے قریب کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ،ایرانی پیٹرول لے کر کراچی آنے والا ایک ٹینکر پر چھاپہ مارا اور اسے تحویل میں لے لیا گیا،ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس زاھد کھوکھرکے مطابق آئل ٹینکر میں 25 ہزار سے 30ہزار لیٹر کے درمیان ایرانی پیٹرول موجود ہے،جبکہ آئل ٹینکر ایران سے کراچی آرہا تھا،اور کاروائی کے دوران آئل ٹینکر ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے،جن کی شناخت گڈو اور افضل کے نام سے ہوئی ہے،،گرفتار کئے گئے ملزمان کے خلاف تھانہ گلشن معمار میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔