تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ابتدائی طبی چیک اپ کی سہولیات سے مزین جاپانی ٹوائلٹس

جنگ نیوز -
ٹوکیو…سینٹرل مانیٹرنگ…جاپان جہاں دنیا بھر میں ٹیکنولوجی میں سب سے ایک قدم آگے جا رہا ہے وہیں اپنی عوام کی ہر چھوٹی بڑی ضروریات اور بنیادی حقوق کو بہم پہنچانے میں بھی وہ بہت سے ممالک سے آگے نظر آتا ہے۔جاپان میں اب ایسے جدید ٹیکنولوجی والے ٹوائلٹس متعارف کروائے گئے ہیں جن میں رفعِ حاجت کے ساتھ ساتھ ابتدائی طبی چیک کی سہولیات بھی پیش کردی گئیں ہیں۔جاپان کی ایک نجی کمپنیTotoکے ڈیزائن کردہIntelligent Toiletنامی ان ٹوائلٹس میں ہر بار رفعِ حاجت کے موقع پر ہر فرد کے فضلے اور خون کے نمونے لینے کے ساتھ ساتھ حرارت ،وزن اور بلڈ پریشر کی جانچ کی جاتی ہے جسکی رپورٹ سامنے دیوار پر نمایاں ہوجاتی ہے۔یہ خاص ٹیکنولوجی والے ٹوائلٹس ایک وقت میں پانچ افراد کی معلومات محفوظ رکھ سکتے ہیں جنہیں یہ افراد اپنے کمپیوٹر پر بھی منتقل کرسکتے ہیں اور بعدِ ازاں اپنی ذاتی معالج کو بھی دکھاسکتے ہیں۔جاپان کے ان خاص ٹیکنولوجی والے جدید ٹوائلٹس کی مارکیٹ قیمت4ہزار سے 6ہزار ڈالر تک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.