تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

میڈونا کے بچوں کو بھی ان سے ملنے کے لیے اپائنمنٹ درکار

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…اکیاون سالہ امریکی پاپ گلوکارہ،اداکارہ اور بزنس وومین میڈونا کی مصروف زندگی سے تو دنیا بھر کے لوگ واقف ہونگے تاہم ان کی یہ مصروف زندگی انہیں مداحوں اور دوستوں کے ساتھ ان کے بچوں کے لیے بھی خاص وقت نکالنے کا موقع نہیں دیتی ہے۔حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی خبر میں میڈونا کی ذاتی زندگی کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق میڈونا سے ملاقات کے لیے ان کے چاروں بچوں کو بھی اپوئنمنٹ درکار ہوتی ہے۔کئی ملین ڈالر کی جاگیر کے ساتھ ماں کا فریضہ بخوبی نبھانے کے حوالے سے مشہور میڈونا کے روزانہ کے معمول میں اپنے ہر بچے کے لیے صرف 15منٹ کا وقت مختص ہے۔میڈونا جو اپنی ڈائری میں ہر اپوئنمنٹ کے لیے پندرہ پندرہ منٹ کے دورانیے تیار کرتی ہیں ان کے بچوں کے لیے اپوئنمنٹ ان کا پرسنل اسسٹنٹ مختص کرتا ہے جس میں وہ اپنے بچوں کو ہوم ورک کرانے،پیپر دستخط کرنے اور کبھی کبھار کھانا بنا کر کھلانے کی فرمائشیں پوری کرتی ہیں۔واضح رہے کہ میڈونا کے بچوں کی زندگی میں بڑا کردار ان کی تین آیاؤں کا ہے جو ناصرف ان بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں بلکہ ان کے ساتھ ہر قسم کے کھیل کا بھی حصہ بنتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.