تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

خوست میں مبینہ طالبان کا امریکی بیس پر حملہ،متعدد نیٹو فوجی زخمی

جنگ نیوز -
کابل…مشرقی افغانستان کے صوبے خوست میں مبینہ طالبان نے آج صبح سویرے دو امریکی فوجی بیسوں پر حملہ کیا ۔طالبان کے ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آوروں سمیت28 طالبان نے اس حملے میں حصہ لیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس حملے میں چھ طالبان ہلاک اور متعدد نیٹو فوجی زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق طالبان نے آج صبح سویرے دو امریکی فوجی بیس پر حملے کیئے۔ حملے میں انہوں نے امریکی بیس پر راکٹ داغے اور فائرنگ کی۔شدت پسندوں نے ایک امریکی بیس کے قریب ایک اسکول پربھی قبضہ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سے بھرے دو ٹرک قبضے میں لے لئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.