27 جون 2011
وقت اشاعت: 6:35
سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت
آج نیوز - سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت جاری ہے، چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ مقدمے میں رائے دینے کے لئے قانون بنا سکتی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں گیارہ رکنی بنچ بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران بابر اعوان نے کہا کہ اعانت جرم کے الزام میں کبھی کسی کو پھانسی نہیں دی جاتی۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قانون کہتا ہے کہ اصل اور شریک دونوں ملزمان کو سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کئی افراد کو پارلیمنٹ نے بری قرار دیا۔ پارلیمنٹ مقدمے میں رائے دینے کے لئے قانون بنا سکتی ہے، مقدمے میں رائے دینے کے لئے آئین میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔