تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 6:33

آزاد کشمیر: انتخابات کا التوا، متحدہ عدالت پہنچ گئی

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں آزاد کشمیر کی دو نشستوں پر انتخابات کے التواء کے خلاف ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں وفاق ، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔



سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی قانون اسمبلی کے دونشستوں پر کراچی میں ملتوی کئے گئے انتخابات کا انعقاد فوری کیاجائے ۔



انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی میں آزاد کشمیر کے مہاجرین کی دونشستوں میں سے ایک نشست دینے کےلئے دباؤ ڈالا ایم کیوایم کے انکار پر الیکشن ملتوی کرادیئے گئے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.