27 جون 2011
وقت اشاعت: 6:24
بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا امکان
اے آر وائی - اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ چار روز کے دوران مون سون کی بارشوں کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ،بالائی پنجاب جس میں راولپنڈی ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ،فیصل آباد،سرگودھاڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
بالائی خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ ، پشاور ،کوہاٹ ،ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کراچی میں موسم ابر آلود ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم کشمیر، مالاکنڈ ، ہزارہ ،راولپنڈی ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔