27 جون 2011
وقت اشاعت: 5:47
آزاد کشمیرالیکشن: پیپلزپارٹی کو اکثریت حاصل
اے آر وائی - مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لئے ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے غیرسرکاری نتائج کے تحت میدان مارلیا۔ پیپلزپارٹی کو اب تک انیس، مسلم لیگ ن کو آٹھ ، مسلم کانفرنس کو چار اورآزاد امیدوار وں کو ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بقیہ نشستوں کےنتائج مختلف وجوہات کی وجہ سے تاحال جاری نہیں کئےگئے۔
غیرسرکاری نتائج کے مطابق الیکشن میں سردار عتیق، سردار محمد یعقوب، بیرسٹرسلطان محمود اور راجہ فاروق کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایل اےون سے پی پی کے محمد افسر شاہد، ،ایل اے ٹو سے پی پی کے ہی چوہدری عبدالمجید، ایل اے تھری سے پیپلز پارٹی کے نامزد بیرسٹر سلطان محمود ، ایل اے فور سے پی پی کے ہی چوہدری ارشد، ایل اے فائیو سے پی پی سے تعلق رکھنے والے چوہدری پرویز اشرف نے کامیابی حاصل کی۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے نائن سے پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال، ایل اے دس سے نواز لیگ کے راجا نصیر، ایل اے گیارہ اور بارہ ، ایل اے چودہ اور اٹھارہ سے یپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین، محمد مطلوب انقلابی، قمر زمان خان اور غلام صدیقی نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ایل اے تیرہ اور بیس سے مسلم کانفرنس کے امیدوار سردارعتیق اور سید خالد بازی لے گئے۔
نتائج کے مطابق ایل اے اکیس،بائیس،تئیس ،چوبیس اور پچیس،ستائیس ،ایل اے انتیس ،ایل اے انتالیس اور چالیس پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے انتخابی دنگل جیت لیا۔ جبکہ ایل اے چھبیس سے مسلم لیگ نواز کے راجا فاروق سمیت ایل اے اٹھائیس،ایل اے اکتیس، پنتیس اور ارٹیس پر نواز لیگ کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدواروں کو ایل اے تنتیس اور چونتیس پر کامیابی حاصل ہوئی۔