تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 6:59

پاکستان نے 18 برطانوی فوجیوں کو ملک سے نکال دیا

آج نیوز - پاکستان نے ایف سی کو تربیت دینے والے برطانیہ کے اٹھارہ فوجی اہلکاروں کو ملک سے نکال دیا۔ برطانوی اخبار گارجئین کے مطابق نکالے گئے یہ اہلکار پاکستان میں ایف سی کو ٹریننگ دے رہے تھے۔ یہ ٹریننگ پروگرام اگست دوہزار دس میں شروع ہوا تھا اور دو ہزار تیرہ تک جاری رہنا تھا۔ اس کی کل مالیت ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈز تھی۔ ترجمان برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو پاکستانی درخواست پر عارضی طور پر نکالا گیا ہے۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ نکالے گئے بیشتر اہلکار برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ایک سو بیس امریکی فوجیوں کواپنے وطن واپس بھیجا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.