تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 7:6

آزادکشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری

آج نیوز - آزاد کشمیر کے انتخابات غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی انیس نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے ہے۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن اور تیسرے پرمسلم کانفرنس کا نمبر ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے غیرسرکاری وغیرحتمی نتائج کے مطابق اڑتیس حلقوں میں سے پیپلزپارٹی نے انیس نشستوں کے ساتھ واضح برتری حاصل کرلی ہے۔ مسلم لیگ ن کے نو، مسلم کانفرنس کے چار اوردوآزاد امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایل اے ون ڈدیال سے پیپلز پارٹی کے افسر شاہد تیرہ ہزارنو سو ستتر، ایل اے 2دو چکسواری سے پیپلز پارٹی کے عبدالمجید اٹھارہ ہزار پانچ سو اکتیس، ایل ایتین میرپورشہرسے پیپلز پارٹی کے سلطان محمودسترہ ہزار آٹھ سو پینتیس ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ ایل آچار کھڑی شریف سے پیپلز پارٹی کے ارشد حسین کو چودہ ہزار چھ سو پچاس ووٹ ملے۔ ایل اے پانچ برنالہ سے بھی پیپلز پارٹی کے پرویز اشرف، ایل اے گیارہ چڑھوئی سے پیپلز پارٹی کے محمد یاسین تین ہزار چھ سو گیارہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ایل اے بارہ کھوتی رٹہ سے جیت مطلوب انقلابی اور ایل اے پونچھ تین سے پیپلز پارٹی کے سرداریعقوب کامیاب ہوئے۔ ایل اے اکیس، ایل اے بائیس بلوچ، وادی نیلم ایل اے تئیس، مظفرآباد ایل اے چوبیس سے جیتنے والے امیدواروں کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے ہے۔ ایل اے چھبیس مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کے فاروق حیدربارہ ہزارایک سو سترہ ووٹ لیکرآگے ہیں۔ ایل اے ستائیس کھاوڑہ سے پیپلز پارٹی کے لطیف اکبراورانتیس لیپہ سے چوہدری رشید چودہ ہزار آٹھ سو سات ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.