تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 7:15

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیرکا انتخابی فہرستوں میں غلطیوں کا اعتراف

آج نیوز - چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر خواجہ محمد سعید نے انتخابی فہرستوں میں غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔ مظفر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر خواجہ محمد سعید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ایک مربوط نظام قائم کرنے کی ضرروت ہے تاکہ الیکشن کمیشن کا اپنا عملہ غلطیوں سے پاک فہرستیں مرتب کرسکے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایسا نہیں ہوگا فہرست سازی میں غلطیاں ہوتی رہیں گی۔ خواجہ محمد سعید نے کہا کہ وہ اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ایسا نظام تشکیل دے دیں گے جس کے تحت ہر اٹھارہ سال کا ہر شہری خود بخود ووٹر بن جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم پر امن ماحول میں ہوئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مگر انتخابات کے دن کچھ ناخوشگوار واقعات پیش آئے جس کا انہیں افسوس ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.