تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جون 2011
وقت اشاعت: 7:47

میرپور: باون پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ

آج نیوز - الیکشن کمیشن نے میرپور میں ایل اے چھ سمانی بھمبر کے باون پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دوبارہ پولنگ کا فیصلہ حلقے میں پرتشدد واقعات کے باعث کیا گیا۔ گزشتہ روز آزاد کشمیرکی قانون ساز اسمبلی کیلئے انتخابات کی پولنگ کئی حلقوں میں گولیوں اور الزامات کے حصارمیں رہی۔ میرپور اور مظفرآباد میں پرتشدد واقعات کے دوران تین افراد ہلاک ہوئے۔ پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات بھی لگائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.