27 جون 2011
وقت اشاعت: 7:19
طالع بگٹی قتل کیس: زیر حراست ملزمان باقاعدہ گرفتار
اے آر وائی - کراچی: طالع بگٹی قتل کیس میں زیر حراست ملزمان کو پولیس نے باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی محفل کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں اکبربگٹی کے پوتےطالع بگٹی سمیت چھ افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔